• news

افغانستان میں امریکی فوجیوں سے متعلق فیصلے پر افغان اور پاکستانی فوجی قیادت مطمئن ہے: جنرل ڈمپسی

واشنگٹن (ثناء نیوز)  امریکی چیئرمین  جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارٹن  ڈمپسی نے ایک انٹرویو میں  کہا کہ تقریباً 10 ہزار امریکی  فوجی افغانستان  میں رکھنے کے فیصلہ پر افغان اور پاکستانی فوجی قیادت نے  اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی چیئرمین  جوائنٹ چیفس آف سٹاف  جنرل راشد محمود کو فیصلہ سے آگاہ کر دیا ہے جنرل راشد کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فیصلے پر مطمئن ہیں۔  جنرل راشد محسوس کرتے ہیں  کہ غیر یقینی  کی صورت حال  کا خاتمہ  نہ صرف افعانستان  بلکہ پورے خطہ کے لئے اہم ہے۔ جنرل ڈمپسی  نے بتایا کہ  افغان  آرمی چیف  جنرل شیر محمد کریمی بھی امریکی  فیصلے پر مطمئن ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن