سیاسی، عسکری قیادت بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
کراچی (آن لائن) بلوچستان کے وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ عسکری قوتیں ہوں یا سیاسی قیادت سب یہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ حل ہو، بلوچستان میں اتنی چیزیں بگڑ چکی ہیں ان کو کنٹرول کرنے کی سنجیدگی سے کوشش کررہے ہیں لیکن کسی وقت بھی حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ بدھ کو کراچی پریس کلب میں گورننگ باڈی کے اراکین کیساتھ بات چیت کر رہے تھے۔