دہشتگردی کیخلاف جنگ کے اخراجات امریکہ نے 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر دیدئیے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ: سٹیٹ بنک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے اخراجات کی مد میں 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کر دئیے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق اس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 33 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ملکی سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 63 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران پاکستان نے 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے ادا کئے۔