• news

پاکستان کرکٹ بورڈ : بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے معاہدہ پر دستخط‘ گرانٹ لوڈن فیلڈنگ کوچ مقرر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق زمبابوین کھلاڑی گرانٹ فلاور اور پی سی بی کے درمیان کوچنگ معاہدہ طے پا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گرانٹ فلاور نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ سابق بنگلہ دیشی کوچ گرانٹ لوڈن قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ مقرر کر دئیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مطابق جنوبی افریقہ کے گرانٹ لوڈن نے بطور فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر معاہدے پر دستخط کر دئیے جبکہ گرانٹ فلاور نے بھی بطور بیٹنگ کوچ معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ قبل ازیں افواہیں تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ صورتحال کے باعث غیر ملکی کوچز نے معاہد ہ سے انکار کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن