• news

ایتھلیٹکس کا عالمی دن آج منایا جائیگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)  اتھلیٹکس کا عالمی دن آج  منایا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ یہ دن ایتھلیٹس کیلئے اہم ہے‘ عالمی دن کے موقع پرپاکستان میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔  نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں آج کا دن اتھلیٹس کے لئے بہت اہم ہے، اتھلیٹکس کو تمام سپورٹس کی ماں کہا جاتا ہے اسی وجہ سے دنیا بھر کی سپورٹس تنظیمیں اس سپورٹس کو دوسرے ایونٹ سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اتھلیٹکس کے فروغ کیلئے نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر میں اہم کردار ادا کررہا ہے، اس بات کا ثبوت بین الصوبائی گیمز میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں کی کارکردگی ہے، جس میں لڑکوں اور لڑکیوں نے ٹرافیاں جیتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن