اعصام الحق کی جوڑی فرنچ اوپن سے آئوٹ ثانیہ مرزا کی ایک دن میں 2 بار کامیابی
پیرس (سپورٹس ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔رافیل نڈال‘اینڈی مرے‘رچرڈ گیسکٹ، اے سیپی، ڈی لاجووک، ایل میئر، گارشیا لوپیز، ڈیوڈ فیرر‘اینا آئیوا نووک‘سیمونہ ہلیپ تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ٹینس سٹار ثانیہ مرزا فرنچ اوپن میں ایک دن میں دوسری مرتبہ جیت گئیں۔ ثانیہ مرزا نے ویمن ڈبلز کے بعد مکسڈ ڈبلز کا پہلا راؤنڈ بھی جیت لیا۔