پاکستان بھارت فٹبال سیریز رواں برس متوقع
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاک بھارت فٹبال سیریز رواں برس اگست میں متوقع ہے،، نو سال بعد ہونے والی سیریز کی میزبانی بھارت کرے گا۔پی ایف ایف کے سیکریٹری احمد یارلودھی نے بتایا کہ بھارت کیساتھ سیریزکی تیاری کررہے ہیں، امید ہے تین میچزپر مشتمل سیریز اگست میں کھیلی جائے گی۔