آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی طرف سے دی جانیوالی قربانیوں پر فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن کیلئے پاک فوج جو قربانیاں دے رہی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے ۔ دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔