• news

عدلیہ تضحیک کیس، پیمرا نے اے آر وائی انتظامیہ کو 3 جون کو طلب کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیمرا نے عدلیہ تضحیک کیس میں اے آر وائی انتظامیہ کو 3 جون کو طلب کر لیا۔ اے آر وائی کے اینکر مبشر لقمان نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری اور عدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنایا تھا۔ چودھری اکرم ایڈووکیٹ نے اے آر وائی میں عدلیہ کی تضحیک پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ جسٹس شوکت صدیقی نے درخواست شکایت میں تبدیل کر کے پیمرا کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ پیمرا کی جانب سے شکایت کنندہ چودھری اکرم ایڈووکیٹ کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن