ہراساں کرنے کیخلاف کیبل آپریٹرز کی درخواست پر وفاق، پنجاب حکومت سے جواب طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے کیبل آپریٹروں کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاق، حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن میں جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر خالد آرائیں کے وکیل نے موقف اختیار کیا پولیس اور انتظامی افسر جیو نہ چلانے پر کیبل آپریٹرز کو ہراساں کر رہے ہیں۔ جس سے کیبل آپریٹرز سے وابستہ افراد کی زندگیوں اور آلات کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے بتایا عدالت پولیس اور انتظامی افسران کی دھمکیوں کا سخت نوٹس لے اور انکی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات صادر کرے۔