• news

9 خودکشیاں، اوکاڑہ میں محبوبہ کے فون نہ سننے پر عاشق نے خود کو گولی ماردی

گوجرانوالہ/ اوکاڑہ/ فیروز والا (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 9 افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق واپڈا ٹاؤن کے رہائشی مقامی تاجر کے گھر کام کاج کرنے والی بائیس سالہ ملازمہ ثمینہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں  جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی تاہم صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق محبوبہ کی بے رخی محبوب نے خود کو فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ قصبہ شیرگڑھ کے رہائشی نوجوان ناصر اقبال کی (ش) سے محبت کی پینگیں بڑھ رہی تھیں۔ گزشتہ روز ناصر اقبال نے اپنی محبوبہ کو متعدد بار بذریعہ فون رابطہ کیا محبوبہ کے فون اٹینڈ نہ کرنے پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ محنت کش سلیمان کی بیوی (ب) نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں جس کی حالت غیر ہوگئی۔ طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔ ایک نوجوان احتشام نے والدین کے ڈانٹنے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ملک وال سے نامہ نگار کے مطابق رشتے کے تنازعہ پر سات بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ سمندری کے 22 سالہ اکرم، چک نمبر216 ر ب محمد والا کے رہائشی 25سالہ نواز نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چک نمبر 78 ج ب کے 23 سالہ جاوید نے گھریلو جھگڑے، 125 ج ب کے 25 سالہ وسیم احمد نے غربت سے تنگ آ کر جبکہ جھنگ کے علاقے 453 ج ب کے 21 سالہ سعید نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔

ای پیپر-دی نیشن