• news

پولیس اہلکار کی خانہ کعبہ کی بے حرمتی، گورنر مکہ نے سخت کارروائی کا حکم دیدیا

 مکہ مکرمہ (آئی این پی) پولیس اہلکار کی خانہ کعبہ کی بے حرمتی پر مبنی تصویر منظر عام پر آتے ہی مسلمانوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی، گورنر مکہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تصویر میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار خانہ کعبہ میں دیوار سے ٹیک لگا کر حجر اسود پر پائوں رکھ کر کھڑا ہے۔ تصویر کے منظر عام پر آتے ہیں گورنر مکہ نے علاقائی پولیس چیف کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ شہزادہ مشعل نے پولیس چیف کو ہدایت کی ہے کہ خانہ کعبہ اور مسجد الحرام میں فرائض انجام دینے والے سکیورٹی اہلکاروں کی آگاہی کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن