• news

پنجاب جیسا جدید اسلحہ اور کہیں استعمال نہیں ہوتا: الطاف

 لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ قانون کی کس کتاب میں لکھا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا جائے، کس کتاب میں لکھا ہے کہ ہمارے کارکن کی مسخ شدہ نعش سڑک پر پھینک دی جائے، کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں۔ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ عدالت میں پیش کئے بغیر کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا جائے، ظلم و ستم پر عوام کی قوت برداشت جواب دے گئی تو ذمہ داری ظلم و جبر کرنے والوں پر ہوگی، جتنی لاقانونیت اور جدید ترین مہلک ہتھیاروں کا استعمال پنجاب میں ہوتا ہے اس طرح کہیں نہیں ہوتا۔ الطاف حسین نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر پنجاب میں طوفان بدتمیزی کی گئی، ایسی دس فیصد لاقانونیت کراچی میں ہوتی تو ایک ایک آفس و کارکن کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے۔ ارباب اختیار کو انصاف کا دوہرا نظام رکھنا ہے تو دعا کرسکتے ہیں کہ اللہ رحم فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن