بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر ووٹنگ
کوئٹہ ( این این آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے کے تحت خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ شروع، کوئٹہ میں وطن دوست پینل اور آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ، صوبے بھر میں 384پولنگ اسٹیشنوں کیلئے 1153پولنگ اسٹیشنوں کیلئے 1153انتخابی عملہ تعینات کیا گیا ہے کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن کے 58کونسلران 19خواتین اور اقلیتوں کی تین مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کو منتخب کررہے ہیں خواتین اور اقلیتوں کی 1055نشستوں کیلئے 1938امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید کے مطابق مرحلے کیلئے انتخابات شیڈول کے مطابق ہورہے ہیں۔