• news

قصور، فیصل آباد میں 4 خواتین، دیپالپور، 7 سالہ بچی، سمبڑیال میں دوم کی طالبہ سے زیادتی

قصور+ فیصل آباد+ دیپالپور (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) قصور، فیصل آباد، دیپالپور اور سمبڑیال میں 4 خواتین، 2 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پتوکی میں عاصمہ نے اپنی سہیلی شہناز کو کپڑا خریدنے کے بہانے بلوا کر دو اوباش نوجوانوںکے سپرد کردیا جہنوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر اسکی موبائل پر فلم بنا لی۔ جڑانوالہ کے حامد حسن کی 18 سالہ بیٹی (ف) کو منیر وغیرہ 3 افراد نے، مجاہد حسین کی اہلیہ (ن) کو ملزمان افضال وغیرہ 3 افراد نے  چک 243/  ر۔ ب کے عاشق علی کی شادی شدہ ہمشیرہ (ع) کو 10 سالہ بھانجی سمیت ملزم سنی وغیرہ 4 افراد نے گھر سے اغوا کے بعد مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنایا۔دیپالپور میں بچی رابعہ سے علی حیدرنے زیادتی کی۔

ای پیپر-دی نیشن