• news

وزارت مذہبی امور نے بحری جہاز سے سستا حج کرانیکی پیشکش ٹھکرا دی

کراچی(این این آئی)وزارت مذہبی امور نے بحری جہاز کے ذریعے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کی طرف سے سستا حج کرانے کی آفر ٹھکرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے کراچی سے سعودیہ تک فی حاجی 25 ہزار روپے کرایہ کی آفر کی تھی جسے وزارت مذہبی امور نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال حج انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اس لئے اس تجویز پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے۔اس ضمن میںوفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹرکامران مائیکل نے بتایا کہ کراچی سے جدہ تک  حاجیوں کو لے جانے میں  چھ  دن لگیں گے اور اس پر کرایہ صرف 25 ہزار آئے گا اس سے ہر غریب حج کا فریضہ ادا کر سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن