• news

لاہور میں 4 ماہ کے دوران خواتین سمیت 141 افراد قتل

 لاہور (میاں علی افضل سے) لاہور میں 2014 کے پہلے 4 ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 141 افراد کو قتل کردیا گیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں جنہیں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ قتل کے ان ملزمان میں 8 ملزمان کے چالان کینسل کردیئے گئے۔ 79 قتل کے مقدمات کی تفتیش ہی مکمل نہیں کی جاسکی۔ سٹی ڈویژن میں 40 افراد قتل ہوئے۔ صدر ڈویژن میں 24 افراد کو قتل کردیا گیا۔ اقبال ٹائون ڈویژن میں 8 افراد کو قتل کیا گیا۔ سول لائن ڈویژن میں 8 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن میں 20 افراد کو قتل کردیا گیا۔ سب سے زیادہ قتل کی وارداتیں کینٹ ڈویژن میں ہوئیں جہاں 41 مرد و خواتین کا قتل کیا گیا۔ 26 کیسوں کے چالان مکمل کئے گئے جبکہ 18 کیسوں کی تاحال تفتیش مکمل نہیں کی جاسکی۔ سٹی ڈویژن میں 40 قتلوں کی وارداتوں میں 26 کیسوں کی انوسٹی گیشن مکمل نہیں کی جاسکی۔ 20 چالان مکمل کردیئے گئے جبکہ 2مقدمات خارج کردیئے گئے۔ صدر ڈویژن میں 16 کیسوں کی انوسٹی گیشن تاحال مکمل نہیں کی جاسکی۔ 5 ملزمان کے چالان کینسل کردیئے گئے جبکہ 10 ملزمان کے چالان مکمل کئے گئے۔ اقبال ٹائون ڈویژن میں 8 میں سے 6 افراد کے قتل کے کیسوں کی انوسٹی گیشن مکمل نہیں ہوسکی۔ اقبال ٹائون ڈویژن میں 20 افراد کے قتل کے کیسوں میں سے 11 کی انوسٹی گیشن مکمل نہیں کی جاسکی۔ ایک ملزم کا چالان کینسل 11 ملزمان کے چالان مکمل کردیئے گئے۔ سول لائن ڈویژن کے 8 قتل کیسوں میں سے 5 ملزمان کے چالان مکمل کرلئے گئے جبکہ 4 مقدمات کی انوسٹی گیشن مکمل نہیں کی جاسکی۔

ای پیپر-دی نیشن