• news

دیپالپور: جیو پر توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

دیپالپور (نامہ نگار) جیو پر توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر ایڈیشنل سیشن جج نے جیو انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید انوار الحق زیدی کی مدعیت میں ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد اعظم کی عدالت میں دائر رٹ پٹیشن کا فیصلہ سناتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن، پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک، اسد بشیر خٹک سمیت پروگرام کے پروڈیوسر اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن