• news

اسلام آباد: ٹیوشن سنٹر کی چھت گر گئی 30 بچے دب گئے، 8 زخمی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) تھانہ سہالہ کی حدود میں واقع ہمک ٹائون میں ٹیوشن سنٹر کی عمارت کی چھت گرنے سے 30بچے ملبے تلے دب گئے، 8 زخمی ہو گئے جبکہ 2 بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔  ریسکیو 1122  کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو باہر نکال لیا، جمعہ کو اسلام آباد کے نواحی علاقے ہمک ٹائون میں طوفان اور تیز آندھی کے باعث عمارت کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 30بچے ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور تمام بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ عمارت جاوید اور اکمل علوی نامی دو بھائیوں کی ملکیت ہے۔ زخمی بچوں کو ریسکیو اہلکار فوری طور پر پمز ہسپتال لائے اور طبی امداد کے بعد بچوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ، والدین بے چینی کی حالت میں ہسپتال میں آہیں بھر کر روتے رہے۔ ثناء نیوز کے مطابق 2 زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن