لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں، کئی راہگیر لٹ گئے، متعدد شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم
لاہور(نامہ نگار) ڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوںنے اچھرہ کے علاقہ میں کار سوار نعمان اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 10 لاکھ مالیت ، داروغہ والہ کے رہائشی وقاص کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریر غمال بنا کر 8 لاکھ ،شفیق آباد کے علاقہ قصور پورہ میں ولی محمد کے گھر سے 6 لاکھ، نوانکوٹ میںایڈووکیٹ شرافت کے گھر گھس کر 6 لاکھ روپے مالیت ، نواب ٹائون میں جنید اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت، وحدت کالونی کے علاقہ غوثیہ کالونی میں ڈاکٹر اشرف کی بیگم سے2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوئوں نے کاہنہ میں ذوالفقار سے 2 لاکھ 98 ہزار روپے اور موبائل فون، ستو کتلہ میں بلال سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں مجاہد سے 25 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون ،گلبرگ میں عرفان سے 35 ہزار روپے و موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں یونس سے 22 ہزار روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل لوٹ لی۔ چوروں نے گارڈن ٹائون سے طارق ،غالب مارکیٹ سے اشفاق، ستو کتلہ سے نعیم اور عمر، جنوبی چھائونی سے شفقت، پرانی انارکلی سے سلمان کی کاریں جبکہ شمالی چھائونی سے بابر، مزنگ سے راشد، مناواں سے جمیل، فیکٹری ایریا سے شہباز، شاہدرہ سے عباس اور آصف، ہربنس پورہ سے حسنین اور طاہر، کوٹ لکھپت سے شکیل ، ستو کتلہ سے کاشف، فیصل ٹائون سے عاطف ،گلبرگ سے عبد الرزاق، سٹی رائیونڈ سے علی ،اقبال ٹائون سے فیصل ،ساندہ سے عبد الواحد ،قلعہ گجر سنگھ سے عدنان، نواں کوٹ سے رشید کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔