• news

7 خودکشیاں: لاہور میں نوکری سے نکالنے کی دھمکی ملنے پر پوسٹ ماسٹر نے زندگی ختم کرلی

لاہور (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) مختلف وجوہات پر 2 سالہ بیٹی سمیت 2 خواتین اور 4 افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میںگلشن روای کے علاقہ میں پوسٹ ماسٹر نے افسرکی جانب سے نوکری سے نکالنے کی دھمکی ملنے پر پردلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھند الے کر خودکشی کرلی ہے جس پر ایمپلائزیونین نے پوسٹ آفس کے سامنے احتجاج کیا اورذمہ دار ڈپٹی پوسٹ ماسٹرجنرل کے خلاف ایف آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ پوسٹ ماسٹر میل شاہد امین کا ڈپٹی پوسٹ ماسٹرجنرل ڈاکٹر اکرم نواز نے ایک ماہ قبل گلشن روای سے چونگی امرسدھو تبادلہ کردیا اور اسے روزانہ 200سے زائد ڈاک تقسیم کرنے کا حکم دیا۔ ڈاک تاخیر سے تقسیم کرنے پر اسے شوز کاز نوٹسز دئیے اور نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکی دی۔ گزشتہ روز شاہد امین اپنے بچوں کوسکو ل چھوڑ کر گھر آیا اوردوسری منزل پر کمرے میں جاکر رسی گرل پر باندھ کراس سے گلے میں پھند الے کر خودکشی کرلی۔ اس کی بیوی راشدہ نے لاش رسی سے لٹکتے دیکھ کر چیخ و پکار شروع کردی جس پر اس کا بھائی فیصل امین بھی دوسری منزل پر آگیا۔ فیصل اور اسکی بیوی نے گلے کی رسی کاٹ کر فوری طور پر اسے ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ متوفی 2بچوں کا باپ تھا۔ متوفی کی بیوی کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔ بعدا زاں ایمپلائز یونین نے پوسٹ آفس کے سامنے احتجاج کیا اور کہا شاہد امین کی موت کا ذمہ دار ڈپٹی پوسٹ ماسٹرجنرل ڈاکٹر اکرم نواز ہے اور اس کے خلاف مقدمہ کی ایف آئی آر درج کی جائے۔ متوفی کے بھائی فیصل شاہد نے بتا یا میرے بھائی کو ڈپٹی پوسٹ ماسٹرجنرل ڈاکٹر اکرم نواز کو آئے روز شوکاز نوٹس جاری کر رہا تھا جس وہ چند دنوں سے بہت پریشان ہے۔ جس پر دلبرداشتہ ہو کر میرے بھائی نے خودکشی کی ہے۔ میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے ہمیں انصاف دلایاجائے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر شادی شدہ خاتون نے اپنی دو سالہ بیٹی کے ہمراہ ٹرین تلے آکر خود کشی کرلی۔ محلہ بخشی پارک کی30 سالہ عابدہ پروین اپنی دو سالہ بیٹی نور فاطمہ کو گود میںلیکر نواحی چک نمبر 296 گ ب ریلوے پھاٹک کے قریب بیٹھی ہوئی تھی فیصل آباد سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر ٹرین قریب آئی تو اپنی کمسن بیٹی کے ہمراہ ٹرین کے آگے کود گئی۔ جڑانوالہ کے نواحی علاقے کا 34 سالہ شاہد نواز عرصہ دراز سے بیروزگار تھا۔ گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ ماموں کانجن میں نواحی گائوں 508گ ب کے نظام کی بیٹی حمیرا کی شادی کمالیہ کے گائوں 716گ ب میں ہوئی تھی گزشتہ روز وہ اپنے سسرال سے لڑنے کے بعد یہاں میکے آ گئی اور زہریلی گولیاں نگل لیں۔ سمبڑیال کے محلہ خیرات پورہ کے سائیں مشتاق کے 18 سالہ نوجوان بیٹے چاند نے گھریلو ناچاکی سے تنگ آکر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔ شورکوٹ کے نواحی علاقہ موضع بھنگو میں کھوہ ڈیرے والا کے محمد طارق عرف طاری نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھالیں۔

ای پیپر-دی نیشن