• news

عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کے دبائو پر طاہرالقادری، چودھری برادران سے نہ ملنے کا فیصلہ کیا

لاہور (جواد آر اعوان/ نیشن رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کے دبائو پر لندن میں طاہرالقادری اور چودھری برادران کی طرف سے رابطے کے باوجود ملاقات سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔ دی نیشن کے نمائندے کے مطابق عمران خان ان دنوں اپنے بیٹوں سے ملاقات کے لئے لندن میں ہیں۔ عمران خان کو سینئر رہنمائوں نے بتایا کہ پارٹی کے ارکان اس ملاقات کے خلاف ہیں کیونکہ عوامی تحریک پارلیمنٹ کا حصہ نہیں جبکہ چودھریوں کی بھی اس وقت پارلیمنٹ میں کوئی اہمیت نہیں۔ پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا کندھا تانگہ پارٹیوں کے فائدہ کے لئے استعمال ہونے سے بچانا چاہئے۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی اتحاد کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے ہم انتخابی اصلاحات کے لئے کوششیں کررہے ہیں اور حافظ آباد میں ضمنی الیکشن کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ عوام انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن