• news

رینٹل پاور کیس: پرویز اشرف سمیت11 ملزم پیش نہ ہوئے ، فرد جرم کے لئے3 جون کی طلبی

اسلام آباد (نامہ نگار+ آئی این پی) احتساب عدالت نے رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت گیارہ ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے تین جون کو طلب کر لیا۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ پیرا غیب اور سہووال میں ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا لیکن ملزمان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت تین جون تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے تین جون کو تمام ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے رینٹل پاور کے چار کیسز کے ریفرنس احتساب عدالت میں د ائر کئے گئے ہیں جن میں نوڈیرو ٹو، پیرا غیب، سہووال اور کارکے رینٹل پاور کے کیسز شامل ہیں۔ چاروں ریفرنس موجودہ چیئرمین کے دور میں دائر کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن