• news

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید پرائیویٹ روم میں منتقل نواز شریف کا فون، خیریت دریافت کی، شہباز شریف نے گلدستہ بھیجا

اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چودھری عبدالمجید کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں پرائیویٹ روم میں منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فون پر وزیراعظم آزاد کشمیر کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے ان کیلئے گلدستہ بھی بھیجا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے گلدستہ اور نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، حریت کانفرنس کے قائدین غلام محمد صفی، یوسف نسیم اور دیگر نے ان کی عیادت کی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر امور کشمیر چودھری برجیس طاہر، سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر سینکڑوں افراد نے اندرون و بیرون ملک سے ٹیلی فون کالز کے ذریعے وزیراعظم آزاد کشمیر کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن