بیوی کے قاتلوں کو اینٹیں مار کر مارا جائے اقبال کی غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو
لاہور (اے ایف پی + رائٹرز) لاہور ہائیکورٹ کے باہر رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون فرزانہ کے شوہر اقبال نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے میری بیوی کو اینٹوں سے مارا ہے، میں ان کا ایسا ہی انجام چاہتا ہوں۔ میں خوشی محسوس کروں گا اگر وہ دردناک موت مارے جائیں۔ میں چاہتا ہوں انہیں بھی اینٹیں مار مار کر میرے سامنے مارا جائے۔ میں انصاف کیلئے لڑوں گا۔ رائٹرز سے بات چیت میں اقبال نے کہا کہ فرزانہ میرا بہت خیال رکھتی تھی میں اسے بچا نہیں سکا، وہ بہترین بیوی تھی۔