سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، کے ایس ای 100 انڈیکس 29700 کی نئی نفسیاتی حد عبور کر گیا
کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) سٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آخری جمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس تاریخ 29700کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا ۔ میاں محمد نواز شریف کے دورہ بھارت سیکے باعث سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے ۔سرمایہ کاری مالیت میں 38ارب 33 کروڑ73 لاکھ87 ہزار 668 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب42ارب 82کروڑ 35لاکھ 70 ہزار888 روپے ہوگئی۔ ۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈکس 2.68 پوائنٹس اضافہ سے 5687.21 پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 96کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 24 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 10کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 62کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں کل 28لاکھ 26ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا۔