پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے پر اتفاق
تہران (آن لائن)پاکستان اور ایران نے مشترکہ تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا اور ایران کے نائب وزیر خزانہ و اقتصادی امور بیروز علی شہری کے درمیان تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت اور اقتصادیات کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔