• news

سیاسی بونوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، ’’کینیڈین مولوی‘‘ عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے: رانا ثناء

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سیاسی بونے اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ چودھری برادران کی کارکردگی اگر اتنی اچھی تھی تو عوام نے انتخابات میں انہیں دیوار سے کیوں لگا دیا؟ کینیڈین مولانا کا ماضی بھی تاریک ہے اور مستقبل بھی تاریک ہے۔ کینیڈین مولوی کو اب مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے چودھری برادران اور طاہر القادری کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا جھوٹ کے سوداگر ہیں۔ انہوں نے کہا گرینڈ الائنس کی آڑ میں طاہر القادری اور چودھری برادران ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، دھاندلی کا شور مچانے والے الیکشن کا انتظار کریں۔

ای پیپر-دی نیشن