نندی پورپراجیکٹ کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کے مجموعی دورانیے میں سوا گھنٹے تک کمی ہو گی
لاہور( این این آئی)425میگا واٹ صلاحیت کے حامل نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے شارٹ فال میں 10 فیصد کمی ہو گی جس سے لوڈ شیڈنگ کے مجموعی دورانیے میں سوا گھنٹے تک کمی واقع ہو گی ۔ مزید بتایاگیا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کو اس وقت فرنس آئل پر چلایا جارہا ہے اور فی یونٹ لاگت 23 سے 24 روپے ہے اور اگلے برس جون تک اسے ایل این جی پر منتقل کر دیا جائیگا جس سے اسکی فی یونٹ لاگت 17روپے تک آجائیگی۔