وسیم اکرم 48 ویں سالگرہ کل منائیں گے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زبائولر وسیم اکرم اپنی 48 ویں سالگرہ کل منائیں گے۔وسیم اکرم3جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے‘ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیو الے کھلاڑی ہیں انہوں نے356ون ڈے میچز میں502وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم مئی 2003ء کو کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ۔