• news

6طلائی تمغے ‘واپڈا انٹریونٹ چیمپئن شپ گیپکو کے نام

لاہور (سپورٹس رپورٹر) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)  نے 296 پوائنٹس کے ساتھ 45 ویں واپڈا انٹر یونٹ( مینز(Men's - چمپیئن شپ جیت لی ۔ گیپکو نے چمپیئن شپ کے دوران 6 طلائی ،  10 نقرئی اور 4 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے 243 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی  ( فیسکو ) نے 218 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چمپیئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل لیسکو نے اپنے نام کیا ۔ لیسکونے مجموعی طور پر 314 پوائنٹس حاصل کئے۔ 275 پوائنٹس کے ساتھ فیسکونے دوسری جبکہ107 پوائنٹس کے ساتھ ملتان الیکٹرک کمپنی ( میپکو) نے تیسری  پوزیشن حاصل کی ‘ اختتامی تقریب میں ممبر (فنانس) واپڈا انوارالحق نے انعامات تقسیم کئے ۔جنرل منیجر ( سپورٹس ) واپڈا محمد ظفر، جنرل منیجر ( فنانس) واٹرافتخار رفیق، ڈائریکٹر جنرل واپڈا سپورٹس بورڈ  رفعت محمود اور دیگر بھی اِس موقع پر موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن