سندھ پولیس کیلئے 300 ایم فور رائفلوں کی خریداری شروع‘مخالف افسر اعلیٰ حکام کی مداخلت پر رضامند
کراچی (این این آئی) سندھ پولیس کی تاریخ میں مرتبہ پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کی غرض سے ایم فور رائفل کی خریداری کا عمل شروع کر دیا گیا۔ اس ضمن میں ابتدائی طور پر 300 رائفلیں خریدی جائیں گی جو کہ سپیشل سکیورٹی یونٹ کے حوالے کی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ افسروں نے رائفل خریدنے کی مخالفت کی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ انتہائی مہنگی رائفل سندھ پولیس کیلئے خریدنا پیسے کا ضیاع ہے۔ پولیس اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ ایس ایم جی پر ہی گزارا کریں لیکن سپیشل یونٹ کے سربراہ مقصود میمن اور دیگر اعلیٰ حکام کی مداخلت پر افسران کو اپنی مخالفت سے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
سندھ پولیس/ رائفل