کم آمدنی والے سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولتیں دینے کیلئے پالیسی تیار
اسلام آباد (آن لائن) وزارت ہائوسنگ و تعمیرات نے کم آمدنی والے سرکاری ملازمین کو رہائش کی سہولتیں دینے کیلئے پالیسی تیار کر لی ہے جو 12جون کو وزیر مملکت برائے ہائوسنگ و تعمیرات بیرسٹر عثمان ابراہیم وزیراعظم نواز شریف کو منظوری کے لئے پیش کریں گے جبکہ وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ کو شفاف بنا دیا ہے اب اس میں کرپشن کی ذرا برابر گنجائش نہیں ہے ۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت ہائوسنگ نے پالیسی بنالی ہے اور کم آمدنی والے لوگوں کے گھروں کی تعمیر کے لئے حکمت عملی ترتیب دیدی ہے۔ بارہ جون کو وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے ان کے سامنے منظوری کیلئے رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ہائوسنگ نے سرکاری مکانوں کے حوالے سے پالیسی ترتیب دیدی ہے جس کی منظوری وزیراعظم سے لینا باقی ہے ۔
رہائشی/سہولتیں