• news

سردار مہتاب کی خالی کردہ نشست پی کے 45 پر ضمنی الیکشن 5 جون کو ہو گا، مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع

اسلام آباد/ ایبٹ آباد (آئی این پی) گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب عباسی  کی خالی کردہ نشست پی کے 45 پر ضمنی انتخاب 5 جون کو ہوگا۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ عمران خان  3 جون کو ایبٹ آباد میں 2 بڑے  عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مہتاب عباسی کے بھائی سردار فرید خان عباسی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق ایئرمارشل اصغر خان کے صاحبزادے علی اصغر خان مدمقابل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن