سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے تھنک ٹینک بنانے کیلئے مشاورت مکمل کرلی
اسلام آباد(آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تھنک ٹینک بنانے کیلئے مشاورت مکمل کرلی۔ عیدالفطر کے بعد تھنک ٹینک اور ان کے ارکان کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ تھنک ٹینک حکومت کو امور خارجہ اور اندرون ملک ترقی و خوشحالی بارے اپنی سفارشات مرتب کرکے دیا کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنے تھنک ٹینک کی تشکیل اور مشاورت کیلئے امریکہ گئے تھے اور وہاں پر سابق نائب صدر ڈک چینی کی جانب سے بنائے گئے تھنک ٹینک کے بنیادی خدوخال اور ان کی کارکردگی بارے آگاہی حاصل کی۔ انہیں بتایا گیا کہ عراق میں فوجی کارروائی بھی اسی تھنک ٹینک کی سفارشات کے بعد کی گئی تھی۔
افتحارچودھری/تھنک ٹینک