فیصل آباد: ضلعی افسروں کیلئے مبینہ منتھلی لینے والا ڈی سی او آفس کا گن مین 40 لاکھ روپے لیکر فرار، پولیس حراست سے فرار ہوا: ڈی سی او
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد کے ضلعی افسران کیلئے مبینہ منتھلی لینے والا ڈی سی او آفس کا گن مین 40 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگیا۔ پولیس اہلکار رانا عمران دس سال سے ڈی سی آفس میں گن مین کی پوسٹ پر تعینات ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گن مین ریونیو افسران، تحصیل داروں، پٹواریوں اور ٹائون انتظامیہ سے رقم جمع کرتا تھا۔ ماہانہ 40 سے 45 لاکھ اکٹھا کرتا تھا اور رقم مبینہ طور پر اوپر تک پہنچاتا تھا۔ ڈی سی او کے مطابق گن مین کو پولیس کے حوالے کیا تھا جو پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔