• news

سائنسدانوں نے مرس اور سارس وائرس پھیلنے سے روکنے میں معاون آمیزہ دریافت کر لیا

سٹاک ہوم(این این آئی)عالمی سائنس دانوں پر مشتمل ایک ٹیم نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی اور انہوں نے ایک ایسا آمیزہ دریافت کیا ہے جس سے مڈل ایسٹ ریسپائیریٹری سینڈروم (مرس) اور سارس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ سویڈن کی گوتھنبرگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ایڈورڈ ٹرائی بالا اور یونیورسٹی آف برن سے تعلق رکھنے والے وولکر تھیل کی قیادت میں سائنس دانوں کی ٹیم نے کے 22 نامی آمیزہ دریافت کیا جس کا پہلے پہل لیبارٹری میں کورنا وائرس کی کمزور شکل پر تجربہ کیا گیا تھا تو یہ پتا چلا اس میں اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
آمیزہ دریافت

ای پیپر-دی نیشن