سندھ میں کچھ بھی ہوتا رہے نواز شریف مداخلت نہیں کرینگے: ایاز پلیچو
اسلام آباد(آن لائن) عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیچو نے کہا ہے کہ سندھ میں کچھ بھی ہوتا رہے نواز شریف مداخلت نہیں کرینگے ، صوبے میں گزشتہ بارہ سال سے نوکریاں بک رہی ہیں ، ایم کیو ایم اپنی پالیسی بدلے مفاہمت کیلئے تیار ہیں ۔ انتہا پسندی کیخلاف لڑنے والی فوج پر تنقید کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں ایاز لطیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی یا کسی وفاقی پارٹی کا مہرہ بن کر ان کے مفادات کے لیے استعمال ہونے کو تیار نہیں ۔ عمران خان کو ہر اس کوشش سے باز رہنا چاہیے جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو۔ سندھ کے ٹکڑے کرکے اسے عالمی طاقتوں کی کالونی بنانے کے لئے تیار نہیں۔ کالا باغ ڈیم کی بات وہ لوگ کرتے ہیں جو ٹکرائو چاہتے ہیں ۔
ایاز پلیجو