• news

اوچ شریف: قومی شاہراہ پر موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 2 نوجوان طالب علم جاں بحق

اوچ شریف (آئی این پی) قومی شاہراہ پر تیز رفتار موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرانے سے 2 نوجوان طالب علم جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ ہیڈ پنجند کے قریب پیش آیا ورثاء غم سے نڈھال، حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام مچ گیا، دونوں موٹر سائیکل تباہ، پٹرولنگ پولیس نلکا اڈہ کے اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ نواحی علاقے مکھن بیلہ کا رہائشی نوجوان طالب علم محمد عامر اپنے موٹر سائیکل پر علی پور سے واپس گھر آ رہا تھا راستے میں ہیڈ پنجند کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار ڈمروالا کے حماد سے تصادم ہو گیا ۔ حادثے کی اطلاع پر پٹرولنگ پولیس نلکا اڈہ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حماد دم توڑ گیا جبکہ عامر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا وہ بھی راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
طالب علم جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن