• news

مظفر گڑھ: دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2بھائیوں سمیت 4افراد ڈوب گئے

مظفرگڑھ‘ وسندیوالی‘ خانگڑھ (نمائندوں سے) خان گڑھ سے 20 کلومیٹر دور دریائے چناب میں ڈوب کر 2 حقیقی بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ وسندے والی‘ مظفرگڑھ اور بستی مونڈ کے رہائشی 8 نوجوان بلاول‘ خضر‘ ایاز‘ عرفان‘ عمران‘ رمضان‘ شہزاد اور یوسف گرمی سے بچنے کے لئے پکنک منانے اتوار کی دوپہر دریائے چناب کے عظمت والا پتن پر گئے۔ اس دوران دو حقیقی بھائی عمران اور رمضان سکنہ بستی مونڈ ان کا چچا یوسف اور شہزاد دریا میں نہانے کے لئے گئے جو گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئے۔ غوطہ خوروں نے کئی گھنٹے بعد ڈوبنے والے چاروں افراد کی نعشیں نکال لیں۔ نعشیں بستی میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔
4افراد ڈوب گئے

ای پیپر-دی نیشن