• news

جڑانوالہ: والدہ کو طلاق دلوانے کی رنجش، دو نوجوانوں نے نشہ آور دودھ پلا کر خاتون پر تیزاب پھینک دیا

 جڑانوالہ (نامہ نگار)ماں کو طلاق دلوانے کی رنجش کا بدلہ لینے کیلئے دو نوجوانوں نے لاری اڈا جڑانوالہ کی شکیلہ کو نشہ آور دودھ پلا کر اس پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ فیصل آباد کے شکیل اور عدیل کو رنج تھا کہ لاری اڈا جڑانوالہ کے انکے عزیز اکرم  ڈرائیور نے انکی والدہ کو طلاق دلوائی ہے جس کا بدلہ لینے کیلئے  وہ اکرام کے گھر آئے، اس وقت اکرم ویگن لیکر لاہور گیا ہوا تھا۔ اسکی غیر موجودگی میں ملزمان نے اکرم کی بیوی شکیلہ پر تیزاب پھینک دیا۔
خاتون /تیزاب

ای پیپر-دی نیشن