• news

مغل پورہ ،اوباش کی 11 سالہ بچی ، شاہکوٹ میں 15 سالہ لڑکے سے زیادتی

لاہور (نوائے و قت رپورٹ+ نامہ نگاران + خبر نگار) لاہور کے علاقے مغلپورہ میں 11 سالہ بچی سے اوباش نے زیادتی کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ علاوہ ازیں شاہکوٹ میں اوباش نوجوان نے 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔نوید سائیکل پر اپنے گاؤں کمالپور جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم زاہد اسے اپنی ٹائر پنکچروں کی دکان میں لے گیا اور زیادتی کرڈالی۔ پولیس نے نوید کے چچا جاوید اقبال کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیچہ وطنی اور لاہور میں ہونے والے اجتماعی زیادتی کے واقعات کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کو کڑی سے کڑی سزا دلائی جائے۔ انہوں نے کہا متاثرہ خاندانوں کو ہر قیمت پر انصاف دلایا جائیگا۔  دیگر واقعات میں  فیصل آباد کے علاقہ چک 45 گ ب کی خاتون (س) گھریلو کام کاج میں مصروف تھی کہ ملزم اسلم زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور (س) کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ پیپلز کالونی کے عبدالرشید کی 20سالہ بیٹی(م) گیارہویں جماعت کا پیپر دے کر گھر آرہی تھی کہ نامعلوم ملزمان اسے اغوا کرکے لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک 193 ر ب کے ریاض کی بیٹی کو ملزمان غلام مرتضیٰ وغیرہ 5افراد نے گھر سے اغوا کرکے لے گئے اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ جھنگ کے موضع ماچھیوال میں سرفراز، نصراللہ، رمضان نے (ف۔ن) کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موضع کوٹ شاکر میں عابد اور امجد وغیرہ نے (ن) کے ساتھ زبردستی اجتماعی زیادتی کی۔ جڑانوالہ میں دوست نے دوست کی بیوی کو اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کی ایک طالبہ سے چیچہ وطنی اور لاہور میں اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن