• news

لڑکیوں کے قاتلوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے: لکھنئو پولیس

اترپردیش(آن لائن)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر  لکھنئو کے پولیس افسر اتْل سکسینا کا کہنا ہے کہ گرفتار تین افراد نے لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور اْن کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ بقیہ دو مجرمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہے ہیں۔ چودہ اور پندرہ برسں کی عمروں کی دو رشتہ دار لڑکیوں کو گزشتہ ہفتے کے دوران گینگ ریپ کے بعد پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس افسر سکسینا کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کی عمریں بیس اور تیس سال کے درمیان ہیں۔ آج اتوار کے روز اتر پردیش کے قصبے کپتان گنج میں پولیس نے دو افراد کو ایک سولہ برس کی لڑکی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ ایک چوتھائی جھلسی ہوئی لڑکی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن