جنرل راحیل شریف سرکار ی دورے پر چین پہنچ گئے، سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف چین کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اعلیٰ سینئر فوجی حکام نے آرمی چیف کو نورخان ایئربیس پر رخصت کیا۔ جنرل راحیل شریف کو اس دورہ کی دعوت چینی حکام نے دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت کے دوران پاک چین تعلقات بالخصوص دفاع اور سلامتی کے تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔
جنرل راحیل/ چین پہنچ گئے