تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس محسود طالبان کی علیحدگی، امن معاہدے کی معطلی کے معاملے پر غور
وانا(اے پی اے)کالعدم تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس شمالی وزیرستان میں نامعلوم مقام پر ہوا، اجلاس میں محسود طالبان کی علیحدگی اور امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر مولوی فضل اللہ کی ہدایت پر ہونیوالے اجلاس میں سکیورٹی فورسز کے ممکنہ آپریشن اور حافظ گل بہادر کی جانب سے امن معاہدے کی معطلی کے معاملے بھی غور کیا گیا۔ ایک طالبان کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں تحریک طالبان کا تفصیلی موقف سامنے آجائیگا۔