• news

چیئرمین پیمرا برطرفی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا وفاق اور وزارت اطلاعات سے جواب طلب

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا برطرفی کیس کی سماعت دوہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے وفاق اوروزارت اطلاعات سے جواب طلب کرلیا ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے سابق  چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کی برطرفی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چوہدری عبدالرشید کے وکیل محسن کیانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کی تعیناتی کنٹریکٹ پرنہیں خاص مدت کیلئے ہے،انہیں صرف ذہنی بیماری یا مس کنڈیکٹ پرہی برطرف کیا جا سکتا ہے،لہٰذا چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کی برطرفی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاق اور وزارت اطلاعات کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن