• news

’’وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں نائب بنایا اور تم میں سے بعض کو بعض پر درجات میں بلند کیا‘‘ صدر مملکت کے خطاب سے قبل تلاوت کی گئی آیات کریمہ کا ترجمہ

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل قاری نجم مصطفی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جس کا ترجمہ درج ذیل ہے۔ ’’فرمادیجئے کہ بیشک میری نماز اور میرا حج اور میری قربانی سمیت سب بندگی اور میری زندگی اور میری موت اللہ کیلئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں زمینی مخلوقات میں سب سے پہلا مسلمان ہوں۔ فرمادیجئے کہ کیا میں اللہ تعالیٰ کے سواء کوئی دوسرا رب تلاش کروں حالانکہ وہی ہر شے کا پروردگار ہے اور ہر شخص جو بھی گناہ کرتا ہے اس کا وبال اسی پر ہوتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا پھر تمہیں ان تمام باتوں کی حقیقت سے آگاہ فرمادے گا جس میں تم اختلافات کیا کرتے تھے اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں نائب بنایا اور تم میں سے بعض کو بعض پر درجات میں بلند کیا تاکہ ان چیزوں میں تمہیں آزمائے جو اس نے تمہیں امانتاً عطا کررکھی ہیں۔ بیشک آپ کا رب عذاب کے حقداروں کو جلد سزا دینے والا ہے اور بیشک وہ مغفرت کے حقداروں کو بڑا بخشنے والا اور بے حد رحم فرمانے والا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن