• news

حافظ آباد: گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کرکے خاوند نے خود کو بھی گولی مار لی

حافظ آباد+ پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) نواحی گائوں مصطفیٰ آباد میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے دونوں نعشیں تحویل میں لے لیں۔ مستی خان کی 15 روز قبل زرینہ بی بی سے شادی ہوئی تھی۔ نواحی گائوں چکی والا کا مستی خاں اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے سسرال جارہا تھا کہ مصطفیٰ آباد کے قریب دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ صدر پولیس پنڈی بھٹیاں نے دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن