• news

خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی : اے این پی

اسلام آباد (این این آئی) اے این پی نے کہا ہے کہ خیبرپی کے میں تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے بجٹ بنی گالا میں بیٹھ کر تیار کیا جارہا ہے، پشاور کے لوگ گھر فروخت کر کے اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں، انہوں نے وفاقی  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور کو بچائے اور امن قائم کرے۔پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر سینیٹر الیاس احمد بلور اور سینیٹر زاہد خان نے میڈیا سے بات چیت کی ، سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پشاور میں کوئی محفوظ نہیں ہے، ہر کسی کو بھتے کی پرچیاں آرہی ہیں، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، پشاور کے اندر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بجٹ کیلئے بھی اجلاس اسلام آباد یا بنی گالا کے گھر میں ہو رہے ہیں، پشاور کے عوام اپنے گھر فروخت کر کے اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ پشاور کو بچائے اور امن لائے۔

ای پیپر-دی نیشن