لاہور : بھائی کو 5 کروڑ روپے کا بوگس چیک دینے پر بڑی کمپنی کا مالک گرفتار
لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس بی پولیس نے 5 کروڑ روپے مالیت کا چیک کیش نہ ہونے پر ایک بڑی پرائیویٹ کمپنی کے مالک کے خلاف اس کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک بڑی پرائیویٹ کمپنی کے مالک منیب ملک نے اپنے سگے بھائی ملک شہزاد کو 27 کروڑ 50 لاکھ روپے دینے تھے۔ اس سلسلے میں 5 کروڑ کا چیک دیا جو بنک میں ڈس آنر ہو گیا۔ شہزاد نے اپنے بھائی منیب کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔